Hadith and SunnahRamzan

افطاری میں جلدی کرنا

"افطاری میں جلدی کرنا سنت نبوی ہے جو صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس عمل کے ذریعے توانائی بحال ہوتی ہے اور روزہ دار کو بہترین روحانی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

🌷••• افطاری میں جلدی کرنا ؛ نبی ﷺ کی عظیم سنت ! •••🌷

🍀 سيدنا سهل بن سعد رضي اللہ عنه فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیه وسلم نے فرمایا :

“لَا يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ.”

”میری امت کے لوگوں میں اس وقت تک خیر باقی رہے گی، جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے.“

📝 |[ صحيح البخاري : ١۹٥٧ ]|

🍀 سیدنا ابو هریرة رضي اللہ عنه کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم نے فرمایا :

“لا يَزَالُ الدِّينُ ظَاهِرًا مَا عَجَّلُوا النَّاسُ الإِفْطَارَ، فَإِنَّ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى يُؤَخِّرُونَ.”

”یہ دین تب تک قوت میں رہے گا جب تک لوگ افطاری میں جلدی کرتے رہیں گے، کیونکہ یہود و نصاری افطاری تاخیر سے کرتے ہیں.“

📝 |[ سنن أبي داؤد : ۲٣٥٣، حسنه الألباني ]|

🖍 حافظ ابن الملقن رحمه الله فرماتے ہیں :

“یعنی لوگ اس سنت پر عمل کریں گے تو خیر پر بھی رہیں گے اور دینِ اسلام بھی قوت میں رہے گا. کیونکہ ہر قسم کی قوت اور خیر سنت کی پیروی کرنے میں ہے اور ہر قسم کا شر سنت کی مخالفت میں ہے. جب کبھی صحابہ کرام رضی اللہ عنهم کسی معاملے میں نقصان کا سامنا کرتے تو فورا دیکھتے کہ ان سے کوئی سنت تو نہیں رہ گئی. اور جب انہیں سنت کا پتہ چل جاتا تو سمجھ جاتے کہ یہ نقصان اسی سنت کے چھوڑنے کی وجہ سے تھا. لہذا امت کے مسائل تب تک بخوبی انجام پاتے رہیں گے جب تک وہ افطاری میں جلدی کی سنت پر عمل پیرا رہیں گے. اور جب وہ ان سنتوں کو چھوڑ دیں گے تو یہ ان کے فساد میں پڑنے کی علامت ہو گی!”

📝 |[ الإعلام بفوائد عمدة الأحكام : ٣١٠/٥ ]|

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button